15 مارچ، 2023، 7:06 PM

اندرونی بحران اسرائیل کو نابود کردے گا، ایرانی وزارت خارجہ

اندرونی بحران اسرائیل کو نابود کردے گا، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اندرونی بحران اسے نابود کردے گا۔

صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بے جڑ کا درخت تیز ہوا سے گرنے والا ہے۔

ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ مکڑی کے اس جالے کا اندرونی بحران آشکار ہو گیا ہے اور تل ابیب اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر محاذ آرائی  پچھلے دس روز سے جاری  ہے۔

گذشتہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے شمال سے جنوب تک دسیوں شہروں منجملہ تل ابیب، حیفا، مقبوضہ بیت المقدس، بئرالسبع، ریشون، لیتسیون اور ہرثزلیا میں اسرائیل کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

News ID 1915294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha